اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسملین محمد سالار نے پاکستانی صوبے بلوچستان کی شیعہ کانفرنس کے صدر کے نام پیغام میں انہیں ان کے بیٹے کی شہادت پر تہنیت و تعزیت پیش کی ہے۔
پیغام کا متن:
بسم الله الرحمن الرحیم
"ولا تحسبنّ الذین قتلوا فی سبیل الله أمواتاً بل أحیاء عند ربهم یرزقون"
برادر ارجمند جناب آقا سید اشرف علی زیدی دام عزّہ العالی
صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس ـ بلوچستان ـ پاکستان
سلام علیکم
اس پیغام کے ذریعے آپ کے فرزند ارجمند سید ارشد زیدی کی افتخار آمیز شہادت پر آپ اور آپ کے معزز خاندان، مسلمانان پاکستان بالخصوص پیروان اہل بیت علیہم السلام کو تہنیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔
پلید جرائم پیشہ عناصر نے اس عظیم نقصان کے اسباب فراہم کرکے واضح کردیا کہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے اتحاد پر وار کرکے ان کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کے درپے ہیں۔
بے شک مملکت پاکستان کے مسلم بھائی اور بہنیں خاص طور علماء اور دینی زعماء اسلامی وحدت و یگانگت کا تحفظ کرتے ہوئے ان خباثت آمیز محرکات کو ناکام بنادیں گے۔
میں پروردگار متعال سے اس شہید سعید کے لئے درجات کی بلندی اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی التجا کرتا ہوں۔
محمد سالار
سربراہ بین الاقوامی امور ـ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی
..............................
/110